ابلیس کا پوتا کون ہے؟
بیہقی میں امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز ہم حضور سل اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تہامہ کی ایک پہاڑی پر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک بوڑھا ہاتھ میں عصاء لئے ہوۓ حضور رسول سید الانبیاء صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے سامنے حاضر ہوا اور سلام عرض کی حضور نے جواب دیا اور فرمایا اس کی آواز جنوں کی سی ہے، پھر آپ نے اس سے دریافت کیا تو کون ہے؟
اس نے عرض کیا میں جن ہوں میرا نام ہامہ ہے، بیٹا ہیم کا اور ہیم بیٹا لاقیس کا اور لاقیس بیٹا ابلیس کا ہے حضور نے فرمایا تو گویا تیرے اورابلیس کے درمیان صرف دوپشتیں ہیں ، پھر فر مایا اچھا یہ بتاؤ تمہاری عمر کتنی ہے؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! جتنی عمر دنیا کی ہے اتنی ہی میری ہے پر کچھ تھوڑی سی کم ہے حضور جن دنوں قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تھا اس وقت میں کئی برس کا بچہ ہی تھا مگر بات سمجھتا تھا، پہاڑوں میں دوڑتا پھرتا تھا اور لوگوں کا کھانا وغلہ چوری کر لیا کرتا تھا اور لوگوں کے دلوں میں وسو سے بھی ڈال لیتا تھا کہ وہ اپنے خویش واقرباء سے بدسلوکی کر یں۔
حضور نے فرمایا: تب تو تم بہت برے ہو ، اس نے عرض کی حضور مجھے ملامت نہ فرمایئے اس لئے کہ اب میں حضور کی خدمت میں توبہ کرنے حاضر ہوا ہوں ، یا رسول اللہ ! میں نے حضرت نوح علیہ السلام سے ملاقات کی ہے اور ایک سال تک ان کے ساتھ ان کی مسجد میں رہا ہوں ، اس سے پہلے میں ان کی بارگاہ میں بھی توبہ کر چکا ہوں
حضرت ہود، حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہم السلام کی صحبتوں میں بھی رہ چکا ہوں اور ان سے تورات سیکھی ہے اور ان کا سلام حضرت عیسی علیہ السلام کو پہنچایا تھا اور اے نبیوں کے سردار حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اگر تو محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے ملاقات کرے تو میر اسلام ان کو پہنچانا، سوحضور ! اب میں اس امانت سے سبکدوش ہونے کو حاضر ہوا ہوں
اور یہ بھی آرزو ہے کہ آپ اپنی زبان حق ترجمان سے مجھے کچھ کلام اللہ تعلیم فرماۓ حضور علیہ السلام نے اسے سورۂ مرسلات ،سورۂ عم یتساءلون ،اخلاص اور معوذ تین اور اذا الشمس تعلیم فرمائیں ہیں اور یہ فرما کہ اے ہامہ! جس وقت تمہیں کوئی احتیاج ہو پھر میرے پاس آجانا اور ہم سے ملاقات نہ چھوڑ نا۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضور علیہ السلام نے تو وصال فرمایا لیکن ہامہ کی بابت پھر کچھ نہ فرمایا، خدا جانے ہامہ اب بھی زندہ ہے یا مرگیا ہے
( خلاصۃ التفاسیرص۱۷۰ )

2 تبصرے
Mashallah 🥰
جواب دیںحذف کریںNice
جواب دیںحذف کریں