ٹڈی ڈل کا فرعونیوں پر عذاب
فرعون کی قوم نے حضرت موسی علیہ السلام کوستایا تو موسی علیہ السلام کی بد دعا سے ان پر پانی کا عذاب آ گیا۔ جس میں وہ بری طرح گھر گئے ۔اور پھر حضرت موسی ہی سے التجا کرنے گئے۔ کہ اس عذاب کے ٹل جانے کی دعا کیجئے ۔
ہم آپ پرایمان لے آئیں گے ۔حضرت موسی علیہ السلام نے دعا فرمائی ۔تو پانی کا عذاب ٹل گیا اور وہی پانی رحمت کی شکل میں تبدیل ہوکر زمین کی سرسبزی وشادابی کا موجب بن گیا۔کھیتیاں خوب ہوئیں ۔
درخت خوب پھلے اس طرح کی سرسبزی پہلے بھی نہ دیکھی تھی فرعونی کہنے لگے ۔ کہ یہ پانی تو نعمت تھا۔ ہمیں موسی پرایمان لانے کی کیا حاجت ہے چنانچہ مغرور اپنے عہد سے پھر گئے ۔ تو مو۶ی علیہ السلام نے پھر ان کے لئے بددعا کی ۔
اور ایک مہینہ عافیت سے گزرجانے کے بعد اللہ نے پھر ان پڑ ٹڈیاں بھیج دیں۔جو کھیتیاں ،اور درختوں کے پچل دیتی کہ فرعونیوں کے دروازے اور نیتیں بھی کھا گئیں ۔اور قدرت حق کا کرشمہ دکھئے ۔
کہ ٹڈیاں فرعونیوں کے گھروں میں تو گھس آئیں ۔مگر بنی اسرائیل کے گھروں میں مطلق نہ گئیں ۔ تنگ آ کر ان مغروروں نے حضرت موسی علیہ السلام سے پھر اس عذاب کے بھی ٹل جانے کی التجا کی ۔
اور وعدہ کیا۔ کہ یہ بلا ٹل جاۓ تو ہم ضرور ایمان لے آئیں گے ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے دعا فرمائی تو ٹڈی دل کا عذاب بھی دور ہو گیا مگر کافروں کا کفر بدستو ر ہا۔اوروہ پھراپنے عہد سے پھر گئے ۔

0 تبصرے