حضرت یوسف علیہ السلام کا ایک دوست آپ سے ملاقات کر نے آیا۔تو حضرت یوسف علیہ السلام نے اس سے فرمایا۔بھئی دوست دوست کے پاس آ تا ہے ۔تو اس کے لئے کوئی تحفہ لاتا ہے۔ بتاؤ تم میرے لئے کیا لاۓ ہو؟ دوست نے جواب دیا۔
اس وقت دنیا میں آپ سے بڑھ کر کوئی اورحسین جمیل چیز ہے ہی نہیں ۔ جو میں آپ کے لئے لاتا۔اس لئے میں آپ کی خدمت میں آپ ہی کولا یا ہوں ۔
اور یوسف کے لئے تحفہ بھی یوسف لا یا ہوں یہ کہہ کر ایک آئینہ یوسف علیہ السلام کے سامنے رکھ دیا۔ اور کہا لیجئے اس میں اپنے حسن و جمال کا نظارہ کیجئے ۔اس سے بڑھ کر اور کیا تحفہ ہوگا۔

0 تبصرے